بھارت کی ایک ریاست میں خواتین شام ہوتے ہی ڈنڈا کیوں اٹھا لیتی ہیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو: نیوز 18)

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں شام ہوتے ہی ڈنڈا بردار خواتین کی ٹولیاں گشت کرنے لگتی ہیں اور اپنے گاؤں کے نوجوانوں، بچوں اور بوڑھوں کو ایک سنگین جرم سے بچاتی ہیں۔

منشیات فروشوں سمیت ہر قسم کے جرائم میں عوام کی جگہ جرائم پیشہ افراد کی مدد کرنے والی بھارتی پولیس نے چھتیس گڑھ کے ضلع مہاسمند میں واقع کھلاری تھانے کی حدود میں بھی شراب نوشی اور دیگر مختلف قسم کی منشیات کے استعمال کے خلاف کارروائی نہیں کی جس پر پہلے خواتین نے احتجاج کیا اور پھر خود ڈنڈا اٹھا کر سڑکوں پر نکل آئیں۔

بھارتی میڈیا (نیوز18)کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ چھتیس گڑھ کی خواتین لڑائی جھگڑے کیلئے نہیں بلکہ اپنے علاقے کو غیر قانونی شراب اور گانجے کی دست برد سے بچانے کیلئے لاٹھیاں اٹھاتی ہیں تاکہ وہاں کے مرد منشیات فروشوں کے ہتھے نہ چڑھ جائیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ علاقے کی پولیس منشیات فروشوں کے ساتھ ملی ہوئی ہے جس نے اپنے فرائض پورے نہیں کیے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ علاقے کی خواتین نے احتجاج کے بعد بھی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر اپنے ایک اجلاس میں فیصلہ کیا کہ وہ جرائم کی سرکوبی کیلئے ڈنڈا اٹھائیں گی اور غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کو سبق سکھایا جائے گا۔ خواتین کا کہنا ہے کہ یہاں کئی سالوں سے غیر قانونی شراب بیچی جارہی ہے۔ گاؤں کے چھوٹے بڑے شراب کے عادی ہوگئے۔

خواتین کا کہنا ہے کہ شراب نوشی کرکے خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی جاتی ہے جس کے باعث گھروں کا ماحول بگڑ گیا اور خواتین کو پریشان کن حالات کا سامنا ہے تاہم پولیس نے ہمیشہ کی طرح عوامی الزامات کی صداقت سے انکار کردیا۔ اے ایس پی مہاسمند نے کہا کہ ہم کھلاری تھانے کی جانب سے موصول اطلاع پر کارروائی کرتے ہیں۔گزشتہ 10روز میں 522لیٹر شراب ضبط ہوئی۔

Related Posts