امتحانات اچانک ملتوی کیوں کیے گئے؟ اصل وجہ سامنے آ گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

ملک میں جاری شدید سردی کی لہر کے باعث بلوچستان میں آٹھویں جماعت کے امتحانات ملتوی کر دیئے گئے ہیں اور امتحانات کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم بلوچستان کے مطابق صوبے کے مختلف علاقوں میں برفباری، بارشوں اور انتہائی سرد موسم کے باعث طلبہ کے لیے امتحانات میں شرکت مشکل ہو رہی تھی جس کے پیشِ نظر یہ فیصلہ کیا گیا۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر ایجوکیشن بلوچستان نے باضابطہ اعلان بھی کر دیا ہے۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ نامساعد موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اور طلبہ کی حفاظت اور سہولت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ متعلقہ ضلعی تعلیمی افسران اور والدین کی درخواست پر بھی کیا گیا۔

اس سے قبل صوبے بھر میں آٹھویں جماعت کے امتحانات 26 جنوری سے شروع ہونا تھے تاہم نئے شیڈول کے مطابق اب یہ امتحانات 6 فروری سے منعقد کیے جائیں گے۔

محکمہ تعلیم نے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز (ڈی ای اوز) کو ہدایت کی ہے کہ وہ امتحانات کی نئی تاریخوں سے متعلق طلبہ اور والدین کو بروقت آگاہ کریں۔

Related Posts