یوٹیوبر نے اے آئی ویڈیو میں دکھائی اپنی موت! ہفتے بعد وہی ہوا؟ جانیں مکمل تفصیل

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ کے علاقے اوگی میں شدید برفباری کے باعث ایک دل دہلا دینے والا سانحہ پیش آیا ہے جہاں شدید برفباری کے دوران لاپتہ ہونے والے نوجوان یوٹیوبر عنایت گلزار کی لاش برف سے برآمد کر لی گئی۔

عنایت گلزار اوگی کے ملوگہ علاقے کے رہائشی تھے۔ وہ 22 جنوری کو قریبی پہاڑی چوٹی کی طرف نکلے تھے جہاں انہیں شدید برفباری میں راستہ بند ہونے کی وجہ سے پھنس گئے اور پھر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اطلاعات کے مطابق عنایت نے چند دن قبل یعنی 18 جنوری کو ایک ویڈیو اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے بنائی تھی جس میں وہ خود کو برف میں پھنس کر مرتے ہوئے دکھا رہے تھے۔ حیران کن طور پر صرف ایک ہفتے بعد حقیقی زندگی میں انہیں اسی قسم کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔

ریسکیو 1122 کی اوگی ٹیم نے دو دن تک مسلسل کوششیں کیں اور مشکل ترین حالات، انتہائی سردی اور گہری برف کے باوجود عنایت کی لاش برآمد کرنے میں کامیاب ہوئی۔ اس آپریشن میں مقامی رضاکاروں نے بھی بھرپور تعاون کیا اور اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر ریسکیو میں حصہ لیا۔

نوجوان کے اہلِ خانہ اور دوستوں نے سوشل میڈیا پر ریسکیو ٹیم کی بہادری اور لگن کی تعریف کی ہے۔ سب نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ عنایت گلزار کی مغفرت فرمائے، ان کی روح کو سکون بخشے اور سوگوار خاندان کو صبر عطا کرے۔

یہ واقعہ نہ صرف ایک خاندان کے لیے صدمے کا باعث بنا بلکہ یہ بھی یاد دلاتا ہے کہ فطرت کی شدت کو کبھی کم نہ سمجھا جائے۔

Related Posts