کیا خان بلیک میل ہوگا ؟

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان کی سیاسی تاریخ عدم استحکام اور اپنوں کی بیوفائیوں سے عبارت ہے، پاکستان نے اپنی 74 سالہ زندگی میں کئی نشیب و فراز دیکھے کبھی منتخب وزراء اعظم کو تختہ دار پر لٹکایا گیا تو کبھی بزورطاقت اقتدار سے محروم کیا گیا۔پاکستان میں پہلی بار ایک ایسا رہنماء برسراقتدار آیا ہے جس نے کبھی اصولوں پر سودے بازی نہیں کی۔

عمران خان پاکستان کی سیاسی تاریخ کا ایک لازوال نام ہے، 22 سال کی تاریخ ساز جدوجہد کے بعد اقتدار کی مسند پر بیٹھنے کے بعد آج تک وزیراعظم پاکستان عمرا ن خان نے پیچھے مڑ کر نہیں  دیکھا۔ انہیں گرانے کی اور کمزور کرنے کی بارہا کوشش کی گئی لیکن عمران خان اپنے عزم و ہمت سے اپنے قدموں پر کھڑے رہے اور آج عمران خان پاکستان کے عوام کی آخری امید بن چکے ہیں۔

عمران خان کو اقتدار سنبھالتے ہی اپنوں کی بے اعتناعیوں نے گھیرے رکھا، کبھی بے انتظامی تو کبھی لوٹ مار کرکے عمران خان کو ناکام بنانے کی کوشش کی تاہم کپتان نے اسپورٹس میں اسپرٹ کو برقرار رکھتے ہوئے کوئی دباؤ خاطر میں لائے بغیر اپنا سفر کامیابی سے جاری رکھا اور ناصرف معاشی مشکلات اور دہشت گردی کے عفریت سے ملک کو چھڑایا بلکہ اقوام عالم میں بھی ملک کاوقار بلند کیا اور آج پاکستان دنیا کے اہم امور پر قائدانہ کردار ادا کررہا ہے۔

اپوزیشن جماعتوں نے روایتی ہتھکنڈوں سے حکومت کو بلیک میل کرنے کی پوری کوشش کی لیکن عمران خان کی ایک بھی غلطی سامنے لانے میں ناکام رہے جس کی بناء پر اقتدار پر قبضے کا خواب شرمندہ تعبیر ہوتا اور جب مخالفین اپنے تمام حربے آزما کر میدان چھوڑگئے تو اپنوں نے عمران خان کو گرانے کیلئے زور لگانا شروع کردیا ۔

آج حکومت رنگ روڈ منصوبے اور چینی اسکینڈل کے اثرات سے بری طرح متاثر دکھائی دیتی ہے، عمران خان نے اپنے احتساب کے دوٹوک موقف کے باعث اپنی ہی حکومت کیخلاف کارروائیاں کرکے تاریخ رقم کی اور ملک میں پہلی بار برسرااقتدار جماعت نے اپنے ہی وزراء اور سیاسی قیادت کیخلاف مقدمات قائم کئے لیکن شومئی قسمت کہ اپنوں نے بھی انہیں خوب ستایا اور اپنے مفادات کی خاطر اپنے ہی قائد کو بلیک میل کرنا شروع کردیا ہے۔

کبھی ایوان میں گروپ بندیاں کرکے کپتان کو دبانے کی کوشش کی جاتی ہے تو کبھی حکومت گرانے کا ڈراوادیا جاتا ہے لیکن عمران خان اپنوں اور پرائیوں کی تمام تر چالوں اور مشکلات کے باوجود مضبوطی سے اپنے قدموں پر کھڑا ہے اور سیاسی مخالفین اور اپنوں نے پوری سی کوشش شروع کررکھی ہے کہ کسی طرح کپتان کو بلیک ملیل کرکے سیاسی مفادات حاصل کرلئے جائیں لیکن تاریخ گواہ ہے کہ عمران خان نے جھکنا اور بکنا سیکھا ہی نہیں اور اپنے یا پرائے جتنا بھی زور آزما لیں عمران خان کبھی بلیک میل نہیں ہوگا ۔

Related Posts