فلم سنی سنسکاری کی تلسی کماری کی آن لائن ریلیز بھی متوقع

تازہ ترین

تازہ ترین

Will ‘Sunny Sanskari Ki Tulsi Kumari’ have an OTT release?
ONLINE

رومانوی اور مزاحیہ فلم سنی سنسکاری کی تلسی کماری آج سینما گھروں کی زینت بن گئی ہے اور شائقین کے لیے یہ خوشخبری بھی سامنے آئی ہے کہ فلم کو جلد ہی او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر بھی پیش کیا جائے گا۔

فلم سازوں کے مطابق فلم کے پوسٹر پر واضح طور پر درج ہے کہ اس کا او ٹی ٹی پارٹنر نیٹ فلکس ہوگا، تاہم اس کی ریلیز کی حتمی تاریخ کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا۔

اس فلم میں ورن دھون، جھانوی کپور، روہت سرف اور ثانیہ ملہوترا نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔

کہانی چار نوجوانوں کے گرد گھومتی ہے جو خاندانی توقعات اور اپنی ذاتی خواہشات کے درمیان پھنسے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔

فلم میں تعلقات کی پیچیدگیاں، بریک اپس، نئی شروعات اور شادیاں ایک ایسے بھنور کی صورت میں سامنے آتی ہیں جو ناظرین کو جذباتی کشمکش کی دنیا میں لے جاتا ہے۔

شاہ رخ خان دولت میں ٹام کروز اور ٹیلر سوئفٹ سے بھی آگے

فلم کا مرکزی پس منظر اودے پور کے ایک شاندار ہوٹل میں ہونے والی دلکش شادی ہے جہاں دو کردار اپنی محبت کو نئی منزل دینا چاہتے ہیں جبکہ دوسرے دو افراد اس شادی کو ناکام بنانے پر تلے ہوئے ہیں۔

اس موقع پر جذبات کی شدت، محبت اور نفرت کی ٹکراؤ، اور رشتوں کی آزمائش فلم کو مزید دلچسپ بنا دیتی ہے۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ فلم کی کہانی جذباتی اتار چڑھاؤ سے بھرپور ہے جسے سمجھنا اور سلجھانا نہ صرف کرداروں کے لیے مشکل ہے بلکہ ناظرین کو بھی اس کے ساتھ قدم سے قدم ملانا پڑتا ہے۔

شاندار لوکیشنز، دلچسپ مکالمے اور اداکاروں کی پرفارمنس فلم کو ایک مکمل تفریحی پیکج میں بدل دیتی ہے۔

Related Posts