پشاور کے نیشنل سیونگز سینٹر میں 40 ہزار روپے مالیت والے انعامی بانڈ کی قرعہ اندازی ستمبر 2025 کے لیے منعقد کی گئی جس کے نتائج کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔
اعلان کے مطابق پہلا انعام نمبر 095187 پر نکلا ہے، جس کی مالیت 8 کروڑ روپے ہے۔ دوسرا انعام تین خوش نصیب افراد کے حصے میں آیا جن کے نمبرز 771967، 627732 اور 529927 ہیں۔

ہر ایک کو 3 کروڑ روپے ملیں گے۔ تیسرے انعام کے تحت 1696 افراد کے نام نکلے ہیں، جنہیں فی کس 5 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔
یاد رہے کہ اسٹیٹ بینک نے انعامی بانڈز کی ادائیگی اور تبدیلی کے لیے دی گئی مدت میں توسیع کر دی ہے تاکہ عوام اپنے بانڈز کو بروقت کیش کرا سکیں۔
انعامی بانڈز اب بھی لاکھوں پاکستانیوں کی پسندیدہ بچت کا ذریعہ ہیں کیونکہ یہ نہ صرف سرمایہ محفوظ رکھتے ہیں بلکہ بڑی رقم جیتنے کا موقع بھی فراہم کرتے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








