پاکستان اور پاکستانی عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی، عالمی بینک (ورلڈ بینک) پاکستان کو 10 سال میں 20 ارب ڈالر قرض دینے کیلئے رضا مند ہوگیا ہے، رواں ماہ ورلڈ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے قرض کی منظوری متوقع ہے۔
وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق قرض پروگرام کے تحت 10 سال کے اہداف طے کیے گئے ہیں، عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کو یہ قرض یہ قرض کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک 35-2025 کے تحت دیا جائے گا۔
عاطف اسلم نے موسیقی کے فروغ کیلئے بارڈرلیس ورلڈ کا آغاز کردیا
ذرائع کے مطابق پروگرام کا مقصد سب سے زیادہ نظر انداز اہم شعبوں کو بہتر بنانا ہے، قرض کے تحت منصوبوں کو سیاسی تبدیلیوں سے محفوظ رکھا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی بینک مزید 20 ارب ڈالرز کے نجی قرضوں میں معاونت کرے گا، مزید 20 ارب ڈالرز سے مجموعی پیکیج 40 ارب ڈالرز تک پہنچ جائے گا۔
عالمی بینک کے نائب صدر مارٹن ریسر کا اسلام آباد کا دورہ بھی متوقع ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








