ورلڈکپ 2023ء: جنوبی افریقہ کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 312 رنز کا ہدف

تازہ ترین

تازہ ترین

ورلڈکپ 2023ء: جنوبی افریقہ کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 312 رنز کا ہدف
ورلڈکپ 2023ء: جنوبی افریقہ کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 312 رنز کا ہدف

 لکھنؤ: جنوبی افریقہ نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے دسویں میچ میں آسٹریلیا کو جیت کیلئے 312 رنز کا ہدف دے دیا۔

آسٹریلوی کپتان نے بھارت کے شہر لکھنؤ کے رن شری اٹل بہاری واجپائی ایکانا کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونیوالے آئی سی سی کے دسویں میچ میں ٹاس جیت کر پہلے ساؤتھ افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 311 رنز بنائے، کوئنٹن ڈی کوک 5 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 109 رنز کی اننگز کیساتھ نمایاں رہے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے اننگز کا آغاز اوپننگ بلے بازکوئنٹن ڈی کاک اور کپتان ٹیمبا باووما نے کیا، اوپننگ بلے بازوں کے درمیان 108 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی اور پھر کپتان ٹیمبا باووما 35 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

دیگر کھلاڑیوں کی اگر بات کی جائے تو وین ڈر ڈوسن 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، ایڈن مارکرم 56، ہینرک کلاسن 29 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

دورہ بنگلا دیش کیلئے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان

 آسٹریلیا کی جانب سے گلین میکسویل اور مچل سٹارک نے 2،2 جبکہ ایڈم زمپا، جوش ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنز نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Related Posts