آج کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی واقع ہوئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آج انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 93 پیسے سستا ہوا ہے۔
ڈالرکا بھاؤ انٹر بینک میں 93 پیسے کمی کے بعد 278 روپے 58 پیسے ہوگیا ہے، جبکہ گزشتہ روز انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 279 روپے 51 پیسے تھا۔
دوسری جانب ملک میں سونے کی قیمت میں گزشتہ روز اضافے کے بعد ایک بار پھر ہزاروں روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 7 ہزار 800 روپے کی بڑی کمی کے بعد 1 لاکھ 97 ہزار 200 پر آگیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 6 ہزار 684 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 69 ہزار 70 روپے ہوگئی ہے جبکہ چاندی کی قیمت 2500 روپے فی تولہ پر برقرار ہے۔
فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی، 2 لاکھ سے نیچے آگیا
یاد رہے کہ عالمی منڈی میں سونا 13 ڈالر اضافے سے 1885 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








