ورلڈ کپ: پاکستان نیوزی لینڈ کیخلاف 21 رنز سے فتح یاب

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان نے ڈک ورتھ لوئس (ڈی ایل ایس) میتھڈ کے تحت آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 35 ویں میچ میں نیوزی لینڈ کو 21 رن سے ہرا دیا۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں کھیلے گئے میچ میں ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے بارش سے متاثرہ میچ میں مقررہ 50 اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 401 رنز بنائے، جواب میں پاکستان ٹیم نے 25.3 اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر 200 رنز اسکور کئے اور ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت نیوزی لینڈ کو 21 رن سے شکست دے دی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 401 رن بنائے تھے، اوپنر رچن رویندر نے 108 رنز کی اننگز کھیلی۔

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن 95 پر آؤٹ ہوئے جب کہ اوپنر ڈیوون کانوے 35، ڈیرل مچیل 29، مارک چیپمین 39، گلین فلپس 41 رن بناکر پویلین لوٹ گئے، مچیل سینٹنر 26 اور ٹام لیتم 2 رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے محمد وسیم جونیئر نے 3، حسن علی، افتخار احمد اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اس کی پہلی وکٹ 11 رن پر گری اور عبداللہ شفیق صرف 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

ایک وکٹ کے بعد بابراعظم اور فخر زمان نے کریز سنبھالی اور فخر زمان نے کیویز بیٹر کی خوب درگت بنائی۔

شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے فخر زمان نے 63 گیندوں پر 9 چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے کیرئیر کی 11 ویں سنچری بنائی جو ورلڈکپ میں ان کی پاکستان کی طرف سے تیز ترین سنچری ہے۔ کپتان بابر اعظم نے بھی نصف سنچری اسکور کی۔

پاکستان نے نیوزی لینڈ کے 402 رن کے ہدف کے جواب میں ایک وکٹ کے نقصان پر 160 رن بنائے تھے تاہم بارش کے باعث میچ روک دیا گیا اور ڈک ورتھ لوئس (ڈی ایل ایس) میتھڈ کے تحت پاکستان کو 41 اوور میں 342 رن کا ہدف ملا۔

ورلڈکپ: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو جیت کیلئے287 رنز کا ہدف دیدیا

پاکستان نے پہلی مرتبہ بارش رکنے سے قبل 21.3 اوور میں ایک وکٹ پر 160 رن اسکور کئے تھے، نیوزی لینڈ نے 21 اوور میں ایک وکٹ پر 133 رن بنائے تھے، پاکستان ڈک ورتھ لوئس میتھڈ پر 10 رن آگے تھا۔

Related Posts