یاسر حسین اقراء کا موبائل فون واپس نہ کرنے والی ائیرلائن پر برہم

تازہ ترین

تازہ ترین

یاسر حسین اقراء کا موبائل فون واپس نہ کرنے والی نجی ائیرلائن پر برہم
یاسر حسین اقراء کا موبائل فون واپس نہ کرنے والی نجی ائیرلائن پر برہم

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر حسین نے شریکِ حیات اقراءعزیز کا موبائل واپس نہ کرنے والی ایمریٹس ائیر لائن کی غفلت پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ اقراء عزیز اپنا موبائل فون (آئی فون 11 پرو میکس)کراچی سے دبئی کی طرف پرواز کے دوران جہاز میں ہی بھول گئیں۔ رابطہ کرنے پر ایمریٹس ائیر لائن کی طرف سے کہا گیا کہ فون 3 گھنٹوں میں آپ کے پاس ہوگا۔

بعد ازاں اداکار یاسر حسین نے ایمریٹس ائیر لائن سے دوبارہ رابطہ کیا۔ معروف فنکار کا ائیر لائن پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ مجھے اقراء عزیز کے فون کے متعلق کوئی جواب نہیں دیا جارہا جو پیشہ ورانہ لحاظ سے درست نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

دبئی میں فلم فیئر مڈل ایسٹ اچیورز نائٹ کی رنگارنگ تقریب

زین ملک اور جیجی حدید کی علیحدگی، محبت کا رشتہ اختتام تک کیسے پہنچا؟

خیال رہے کہ اداکارہ اقراء عزیز اور جلد سامنے آنے والی فلم جاوید اقبال کے اداکار یاسر حسین متحدہ عرب امارات کیلئے روانہ ہوئے اور اس دوران انسٹاگرام پر دبئی جاتے ہوئے اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں جنہیں سوشل میڈیا صارفین نے سراہا۔

یاسر حسین نے حال ہی میں ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنی شریکِ حیات اقراء عزیز کیلئے موسیقی ترتیب دیتے ہوئے نظر آئے۔ یاسر حسین کا کہنا تھا کہ آرٹ اور آرٹسٹ کو الوداع کہتے ہین۔ اقراء عزیز نے اسے دلچسپ قرار دیا۔ 

 

Related Posts