پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قیمت بڑی کمی دیکھی جا رہی ہے جبکہ چاندی کی قدر میں بھی کمی کا رجحان دیکھا گیا۔ آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونا 10 ہزار 700 روپے کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخ کے مطابق ایک تولہ 24 قیراط سونا 10 ہزار 700 روپے کم ہو کر 459,462 روپے کا ہو گیا ہے جبکہ 10 گرام 24 قیراط سونا 9,174 روپے کم ہو کر 393,914 روپے پر پہنچ گیا ہے۔
صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام 22 قیراط سونا 8 ہزار 410 روپے کمی سے 3 لاکھ 60 ہزار 100 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔
مقامی مارکیٹس میں چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے کو ملی ہے جہاں 24 قیراط کی حامل ایک تولہ چاندی کی قیمت میں 145 روپے کمی سے 7 ہزار 930 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 125 روپے کی کمی سے 6 ہزار 798 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی صرافہ بازار
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 107 ڈالر کی کمی آئی جس کے بعد ایک اونس سونا 4 ہزار 371 ڈالر ہو گیا جبکہ چاندی کی قیمت 1.45 ڈالر کمی سے 74.55 امریکی ڈالر فی اونس کی سطح پر موجود ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








