پڑھائی بہت ہوگئی اب امتحان دینا ہوگا! جانیں پنجاب میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کب شروع ہونگے

تازہ ترین

تازہ ترین

Punjab Extends Admission Date for Matric Annual Exams 2026
ONLINE

پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے 2026 کے لیے نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا شیڈول منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین کی جانب سے کیا گیا ہے جس کے تحت صوبے بھر میں یکساں طور پر یہ تاریخوں پر عمل درآمد ہوگا۔

میٹرک (نویں اور دسویں جماعت) کے سالانہ امتحانات 27 مارچ 2026 سے شروع ہوں گے۔ دسویں جماعت (پارٹ ٹو) کے نتائج 6 اگست 2026 کو متوقع ہیں جبکہ نویں جماعت (پارٹ ون) کے نتائج 2 ستمبر 2026 کو جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

اگر کوئی طالب علم سپلیمنٹری امتحانات دینا چاہے تو نویں اور دسویں جماعت کے سپلیمنٹری پیپر 6 اکتوبر 2026 سے شروع ہوں گے۔

انٹرمیڈیٹ (گیارہویں اور بارہویں جماعت) کے سالانہ امتحانات 20 مئی 2026 سے منعقد ہوں گے۔ بارہویں جماعت کے نتائج 23 ستمبر 2026 کو آنے کی توقع ہے جبکہ گیارہویں جماعت (فرسٹ ایئر) کے نتائج 22 اکتوبر 2026 کو جاری کیے جائیں گے۔

انٹرمیڈیٹ کے سپلیمنٹری امتحانات 3 نومبر 2026 سے شروع ہوں گے اور ان کے نتائج 12 جنوری 2027 تک متوقع ہیں۔

بورڈز نے یقین دہانی کرائی ہے کہ امتحانات کے انعقاد کے لیے تمام ضروری انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں گے تاکہ طلباء کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ یہ شیڈول پنجاب کے نو تعلیمی بورڈز (لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، فیصل آباد، سرگودھا، ملتان، ڈی جی خان، ساہیوال اور بہاولپور) پر یکساں طور پر نافذ العمل ہوگا۔

نوٹ؛ طلباء اور والدین کو مشورہ ہے کہ وہ بورڈز کی آفیشل ویب سائٹس پر نظر رکھیں تاکہ تفصیلی ڈیٹ شیٹ، رول نمبر سلپس اور دیگر اہم اپ ڈیٹس سے آگاہ رہیں۔

Related Posts