راولپنڈی:چیئرمین سٹیزن ایکشن کمیٹی راولپنڈی ظہیراحمداعوان نے کہا ہے کہ اسامہ ندیم ستی کی ہلاکت ماورائے عدلت قتل کی بدترین مثال ہے، سپریم کورٹ کےججز سے جوڈیشل انکوائری کروائی جائے وزیرداخلہ شیخ رشید استعفیٰ دیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں چور ،ڈاکوؤں ،قبضہ گروپوں ،بھتہ خوروں ،رسہ گیروں اورمنشیات فروشوں کو کھلی چھٹی ملی ہوئی ہے آئے روز ورداتیں ہوتی ہیں ان کو پکڑنے کی بجائے شریف عزت داروں کو نہ صرف بےعزت تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے بلکہ ماورائے عدلت قتل کر دیا جاتا ہے۔
سابق سٹی جنرل سیکریٹری تحریک انصاف نے عوامی شکایات سیل ظفرالحق روڈ پر اسامہ ندیم ستی قتل کیس پر ردعمل دیتے ہوئے مزید کہا کہ جن معاشروں میں جزا وسزا کا نظام سرے سے موجود نہ وہاں قانون کے ڈنڈے کا ڈر ختم ہو جاتا ہے اس طرح کے اکثر کیسوں میں پولیس مدعیوں پر پریشر ڈال کر صلح کروا لیتی ہے اور ملزمان بری ہو جاتے ہیں جس سے نظام بگڑتا چلا جاتا ہے۔