کراچی میں تنظیم الاعوان سندھ کا تاریخی کنونشن اور تقریبِ حلف برداری کی تقریب ہوئی جس سے زاہد اعوان نے ولولہ انگیز خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں کی کارکردگی کو سراہا۔
تفصیلات کے مطابق تنظیم الاعوان پاکستان (سندھ) کی جانب سے یوتھ الفاروق کا تاریخی کنونشن اور تقریبِ حلف برداری اسکاؤٹ کلب کراچی میں منعقد کی گئی۔ تقریب میں ملک بھر سے تنظیمی نمائندوں، عہدیداران، ممبرز اور اعوان برادری کے افراد نے شرکت کی۔ تقریب کی سرپرستی تنظیم کے چیئرمین فاروق اعوان اور صدر صدیق اعوان نے کی۔
داعش نے کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی
تقریب کے مہمانِ خصوصی وزیرِ مملکت برائے قانون و انصاف سینیٹر شہادت اعوان تھے۔ کنونشن میں اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن پیر خالد سلطان باہو نے بھی بطور سرپرستِ اعلیٰ شرکت کی۔ کنونشن کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سندھ یوتھ کے صدر نعیم اعوان نے کنونشن کا مقصد اور نواجوانوں کیلئے اقدامات پر روشنی ڈالی۔
صدر سندھ یوتھ نعیم اعوان نے چیئرمین فاروق اعوان کے تنظیم کیلئے اقدامات اور اعوان برادری کیلئے خدمات کی تعریف کی۔ کنونشن سے تنظیم الاعوان پنجاب اور بلوچستان کے صدور نے بھی خطاب کیا اور تنظیم کی کارکردگی کی تعریف کی۔
تقریب سے پاکستان یوتھ کے صدر حافظ معین اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں میں فاروق اعوان کی قیادت سے نیا جوش و ولولہ پیدا ہوا۔ پاکستان کی پوری برادری اس پلیٹ فارم پر جمع ہوچکی ہے۔
بعد ازاں تقریب سے تنظیم الاعوان سندھ کے وائس چیئرمین زاہد اعوان نے خطاب کرتے ہوئے یوتھ کی کارکردگی کو سراہا اور بہترین انتظامات پر یوتھ کے نوجوانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ چیئرمین فاروق اعوان نے خطاب کے دوران کہا کہ نوجوان کسی بھی تنظیم میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ان کے بغیر کوئی بھی تحریک مکمل نہیں ہوتی۔ ہماری یوتھ کی الگ پہچان ہے جسے ہم الفاروق کے نام سے پکارتے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








