پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ، انگلینڈ کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار، 6کھلاڑی آؤٹ

تازہ ترین

تازہ ترین

راولپنڈی: پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ کی بیٹنگ لائن دوسری اننگز  میں مشکلات کا شکار ہے، 6 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔انگلش ٹیم نے 34اوورز میں 253 رنز بنا لیے۔

تفصیلات کے مطابق آج اپنی پہلی اننگز کا سلسلہ دوبارہ شروع کرنے والی قومی ٹیم آج انگلینڈ کے 657 رنز کے جواب میں 579 رنز پر پویلین لوٹ گئی جس کے بعد مہمان ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ٹی 20ویمن کرکٹ ٹورنامنٹ کا دوسرا مرحلہ کل سے شروع

ابتدا ہی سے انگلش بیٹرز مشکلات کا شکار نظر آئے جب پہلے ہی اوور کی دوسری گیند پر بین ڈکٹ نسیم شاہ کی گیند پر آغا سلمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ 36 کے مجموعی اسکور پر دوسری وکٹ بھی گر گئی۔

انگلینڈ کی جانب سے آؤٹ ہونے والے دوسرے کھلاڑی وکٹ کیپر بیٹر اولی پوپ تھے جو 13 گیندوں پر 15 رنز بنا کر محمد علی کی گیند پر نسیم شاہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ 96 کے مجموعی اسکور پر تیسری وکٹ گری۔

تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی اوپنر زیک کراؤلی تھے جو 48 گیندوں پر 50 رنز اسکور کرکے محمد علی کی گیند پر وکٹ کیپر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ چوتھی وکٹ 192کے مجموعی اسکور پر گری۔

چوتھے پویلین لوٹنے والے انگلش کھلاڑی جو روٹ تھے جو 69 گیندوں پر 73 رنز بنا کر زاہد محمود کی گیند پر امام الحق کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ 192 کے مجموعی اسکور پر پانچوین وکٹ بھی گر گئی۔

پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کپتان بین اسٹوکس تھے جو کوئی رن بنائے بغیر زاہد محمود کی گیند پر سعود شکیل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔چھٹے کھلاڑی ول جیکس بھی 24 رنز بنا کر آغا سلمان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

 

Related Posts