مشہور پاکستانی نژاد گلوکار زین ملک اور جنوبی کوریا کی معروف K-pop اسٹار جیسو نے ایک ساتھ اپنا نیا گانا Eyes Closed ریلیز کرکے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔
یہ پہلا موقع ہے کہ BLACKPINK کی جیسو اور سابق ون ڈائریکشن اسٹار زین ملک نے کسی گانے میں ایک ساتھ آواز ملائی ہے اور یہی بات مداحوں کے لیے حیرت اور خوشی کا باعث بن گئی۔
گانا کیسے منظرِ عام پر آیا؟
8 اکتوبر کو جیسو نے اپنے یوٹیوب چینل پر اس نئی کولیبریشن کا پرومو ویڈیو شیئر کیا۔ صرف 30 سیکنڈز کی جھلک نے ہی مداحوں کے دل جیت لیے۔ اس گانے میں جیسو کی نرم اور سریلی آواز کو زین کے گہرے اور جذباتی لہجے کے ساتھ خوبصورتی سے ملایا گیا ہے۔
مداحوں کا ردعمل
جیسے ہی گانے کا پرومو ریلیز ہوا، سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی۔ ایک صارف نے لکھاکہ جیسو کی آواز زین کے ساتھ حیرت انگیز طور پر جچ رہی ہے۔
ایک اور صارف نے کہاکہ OMG! میرے دونوں فیورٹ ایک گانے میں؟ خواب سچ ہوگیا۔ کئی مداحوں نے یہ بھی کہا کہ “یہ جوڑی واقعی جادوئی ہے۔
آغاز کیسے ہوا؟
کچھ دن پہلے جیسو نے انسٹاگرام پر ایک پرسرار پوسٹر شیئر کیا، جس میں ان کے ساتھ ایک ٹیٹو زدہ مرد کی دھندلی تصویر نظر آ رہی تھی۔ کیپشن میں لکھا تھا کہ دو آوازیں، ایک مدار۔ جلد آ رہا ہے۔
مداحوں نے فوراً اندازہ لگا لیا کہ یہ شخص زین ملک ہی ہوسکتے ہیں خاص طور پر چونکہ ان کے ٹیٹو مشابہت رکھتے تھے۔
کیا یہ ملاقات پہلے سے طے تھی؟
دلچسپ بات یہ ہے کہ جولائی میں زین ملک کو اپنی بیٹی خائی کے ساتھ BLACKPINK کا کنسرٹ دیکھتے ہوئے نیویارک کے MetLife اسٹیڈیم میں دیکھا گیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے انسٹاگرام پر شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھاکہ
“@BLACKPINKOFFICIAL THANK YOU 🙂 ME & KHAI LOVED IT” اور ایسا لگتا ہے کہ یہ کولیبریشن وہیں سے شروع ہوئی۔
جیسو اور زین ملک کا حالیہ میوزک
جیسو نے رواں سال فروری میں اپنا پہلا سولو EP “Amortage” ریلیز کیا تھا جس میں Earthquake، Your Love اور Tears جیسے جذباتی گانے شامل تھے۔
زین ملک جوکہ 2015 میں ون ڈائریکشن سے الگ ہوگئے تھے R&B اور آلٹرنیٹو پاپ کی دنیا میں کامیاب سولو کریئر بنا چکے ہیں۔
آگے کیا؟
اگرچہ اب تک جیسو کے ادارے YG Entertainment یا زین ملک کے نمائندوں کی طرف سے سرکاری تصدیق نہیں آئی مگر گانے کا پرومو اور مداحوں کا جوش بتاتا ہے کہ یہ کولیب بلاشبہ ایک بڑا سنگ میل ہے۔
Eyes Closed صرف ایک گانا نہیں بلکہ دو دنیاؤں K-pop اور برٹش پاپ کے درمیان ایک دل کو چھو لینے والا سنگم ہے۔ اب مداح مکمل گانے کا شدت سے انتظار کررہے ہیں اور شاید یہ صرف شروعات ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








