پاکستان میں ایئرلائنز کے انتظامی مسائل کے باعث قومی ایئرلائن سمیت مختلف پروازیں متاثر ہوئیں۔
ملک کے مختلف شہروں اور بیرون ملک جانے والی 17 پروازیں منسوخ جبکہ 43 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں، جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے تربت جانے والی پروازیں پی کے 501 اور 502 جبکہ کراچی سے سکھر جانے والی پروازیں پی کے 536 اور 537 منسوخ کر دی گئیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور میئر لندن صادق خان کے جھگڑے کی وجہ جانتے ہیں؟
اسی طرح کراچی سے دبئی جانے والی قومی ایئرلائن کی دو پروازیں پی کے 213 اور 214 بھی منسوخ ہوئیں۔ مزید برآں، کراچی سے جدہ جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز ای آر 811 بھی منسوخ کر دی گئی۔
ایئرپورٹ حکام کے مطابق یہ تاخیر اور منسوخی انتظامی مسائل کے باعث ہوئی ہے جس کی وجہ سے اندرون ملک اور بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں فضائی شعبہ مسلسل ترقی کی جانب گامزن ہے لیکن قومی سطح پر پاکستان کی قومی ایئرلائن سمیت دیگر فضائی کمپنیاں مختلف مسائل کے باعث سخت مقابلے کا شکار ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








