سیالکوٹ کی تحصیل پسرور میں پانچ برس کی معصوم بچی کو اغوا کرکے جنسی تشدد کا نشانہ بنانے اور قتل کرنے کے بعد لاش کھیتوں میں پھینک دی گئی۔
سیالکوٹ کے علاقہ قلع کالر والا میں 5سالہ بچی 4روز قبل گھر سے غائب ہوئی تھی ،پولیس کے مطابق 5سالہ مقتولہ بچی عفیفہ امام مسجد قاری عبدالحفیظ کی بیٹی ہے۔
15 ستمبر کو امام مسجد قاری عبدالحفیظ نے پولیس کو بتایا تھا کہ میں موضع جلو والی تحصیل پسرور کا رہائشی ہوں اور اسکول بیگ بنانے کا کام قصبہ قلعہ کالروالا میں کرتا ہوں۔
اس کے ساتھ ہی میں قرآن پاک کا قاری ہوں اور صبح و شام بچوں کو اپنے موضع میں اپنے گھر کے ملحقہ درس بنا رکھا ہے اور دیہہ کے بچوں کے ہمراہ میرے بچے بھی درس قرآن پاک پڑھتے ہیں۔
آج قریب مغرب نماز میں نے تمام بچوں کو چھٹی کردی۔ میری بیٹی عفیفہ کائنات اپنے گھر چلی گئی اور میں خود قلعہ کالروالہ چوک میں چلا گیا۔
سیالکوٹ کی تحصیل پسرور میں پانچ برس کی معصوم بچی کو اغوا کیا گیا تھا۔ ایف آئی آر درج کرانے کے اگلے دن کھیتوں سے لاش مل گئی۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے۔
پنجاب پولیس @GovtofPunjabPK نے ملزمان کو پکڑنے کے لیے اب تک کیا کیا؟ @OfficialDPRPP pic.twitter.com/qzjbqAg9Zm— A.Waheed Murad (@awaheedmurad) September 18, 2025
تھوڑی دیر بعد میری بیٹی گھر سے باہر نکلی جو کہ کافی دیر گھر واپس نہ آئی۔ تشویش ہونے پر بچی کو تلاش کیا لیکن کوئی سراغ نہیں ملا۔ مجھے شبہ ہے کہ میری بیٹی کو کسی نامعلوم شخص نے اغوا کیا ہے، درخواست کرتا ہوںکارروائی کی جائے۔
واقعہ کے بعد معصوم بچی کی لاش کھیتوں سے مل ہے ، بچی کے قتل سے پہلے جنسی زیادتی کے شواہد بھی ملے ہیں، پولیس نے لاش کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








