پنجاب کے شہر کوٹ ادو میں کرنٹ لگنے کے نتیجے میں باپ اور بیٹے سمیت ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ واقعہ مبینہ طور پر تار ٹوٹ کر گرنے سے پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کوٹ ادو کی تحصیل سرور شہید میں پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بجلی کی تار ٹوٹ کر گھر میں گرنے کے باعث گھر میں موجود تینوں افراد کو کرنٹ لگا جن میں باپ، بیٹا اور بھتیجا شامل ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل کراچی میں بارشوں کے دوران کرنٹ لگنے سے دو سگے بھائیوں کی ہلاکت کے واقعے پر شاہ فیصل کالونی پولیس نے کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سید مونس عبداللہ علوی اور دیگر حکام کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تھا۔
گزشتہ برس اگست کے دوران بارشوں کے موسم میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونے والوں کی شناخت اسرار خان اور ان کے چھوٹے بھائی سراج خان کے نام سے ہوئی تھی۔اہل خانہ کے مطابق دونوں بھائی اپنے گھر کے باہر زیرِ زمین موجود کے الیکٹرک کی کھلی تار کے باعث کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔واقعے کے نتیجے میں متأثرہ علاقے کی فضا سوگوار ہوگئی تھی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








