اتحادیوں سے معاملات فائنل، وفاقی کابینہ کا اعلان جلد متوقع

تازہ ترین

تازہ ترین

PM SHEHBAZ SHARIF TO UNVEIL HIS CABINET SOON

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کہاہے کہ اتحادیوں سے بات چیت ہوگئی ہے،جلد اپنی کابینہ کا اعلان کریں گے۔

اتحادی جماعتوں کے لیے دیے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کابینہ کے ارکان کے ناموں کا اعلان دو مرحلوں میں کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں ان کی کابینہ میں شامل ہونے والے وزراء کے ناموں کا جلد اعلان کیا جائے گا جبکہ دوسرے مرحلے میں اگلے چند دنوں میں مزید وزراء کو شامل کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے استعفیٰ دے دیا

وزیراعظم نے کہا کہ وہ اپنے اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے اور ان کے حلقوں کو درپیش مسائل حل کریں گے۔افطار ڈنر میں جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل، ایم کیو ایم پی کے رہنما خالد مقبول صدیقی اور دیگر نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ختم ہونے کے بعد مسلم لیگ ن کے صدر واپوزیشن لیڈر شہبازشریف اتحادی جماعتوں کی حمایت سے وزیراعظم پاکستان منتخب ہوچکے ہیں تاہم وہ تاحال اپنی کابینہ کا اعلان نہیں کرسکے۔

Related Posts