شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فہد مصطفیٰ نے کورین بینڈ بی ٹی ایس پر تنقید کی ہے، جس پر بینڈ کے مداح اُن سے ناراض ہوگئے ہیں۔
حال ہی میں معروف اداکار اپنی فلم قائداعظم زندہ باد کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس دوران ایک انٹرویو میں اداکار نے کہا کہ اُن کی بیٹی بی ٹی ایس کی بہت بڑی مداح ہے اور اُس کے تمام گانے بڑے شوق سے سنتی ہے جبکہ میں اس بینڈ کے گانے بالکل نہیں سنتا۔
اداکار کے جواب پر اینکر نے اُن سے سوال کیا کہ وہ بھی بی ٹی ایس کو سنتے ہیں؟ جس پر انہوں نے بیزارگی سے جواب دیا کہ وہ انہیں نہیں سنتے۔
فہد مصطفیٰ نے کہا کہ اُن کی بیٹی ’بی ٹی ایس‘ کو سنتی ہیں تو سنتی رہیں، وہ اُس کی مرضی ہے مگر وہ نہ تو مذکورہ بینڈ کو سنتے ہیں اور نہ ہی سنیں گے۔
اداکارہ عرفی جاوید کا بولڈ ڈریسنگ پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب
اداکار کا مزید کہنا تھا کہ انہیں تو ’بی ٹی ایس‘ کا مفہوم بھی نہیں آتا تھا اور وہ سمجھتے تھے کہ شاید اس کا پورا نام ’بہائنڈ دی سین‘ ہے، جس پر بیٹی نے انہیں بتایا کہ نہیں ’بی ٹی ایس‘ کا مطلب بینگٹن اور کچھ اور ہے۔
جھانوی کپور اور اننیا پانڈے کی بولڈ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
اداکار نے اس دوران تعجب کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی بیٹی ’کورین‘ زبان بول لیتی ہیں مگر وہ ’سندھی‘ نہیں بول پاتیں۔
فہد مصطفیٰ نے مزید کہا کہ اُن کی بیٹی کو ’سندھی زبان‘ بولنے آنی چاہیے۔




گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں









