لودھراں، 18 سالہ لڑکی پر تشدد، کیمیکلز سے جلا کر قتل

تازہ ترین

تازہ ترین

لودھراں، 18 سالہ لڑکی پر تشدد، کیمیکلز سے جلا کر قتل
لودھراں، 18 سالہ لڑکی پر تشدد، کیمیکلز سے جلا کر قتل

لودھراں کے علاقے قرشی والہ میں 18 سالہ لڑکی پر پہلے تشدد کیا گیا اور پھر کیمیکلز سے جلا کر قتل کردیا گیا، لاش کی شناخت فرحانہ بی بی کے نام سے ہوئی۔

قریشی والہ پولیس نے جلی ہوئی لاش کھیتوں سے برآمد کرکے پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی، پولیس کی مدعیت میں فرحانہ بی بی کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

جلی ہوئی لاش کو کھیتوں سے اسپتال اور پوسٹ مارٹم کے بعد اسپتال سے گھر موٹر سائیکل پر پہنچایا گیا۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق لاش دو روز پرانی ہے۔ پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کا قتل کس نے اور کیوں کیا جلد تحقیقات کے بعد پتا چل جائے گا۔

دوسری جانب مقتولہ کے بھائی کا مطالبہ ہے کہ ملزمان کی فوری طور پر گرفتاری کی جائے۔

 

Related Posts