اوکاڑہ میں فائرنگ سے 4افراد قتل، ملزم فرار

تازہ ترین

تازہ ترین

اوکاڑہ: بے رحم ملزم نے اوکاڑہ کے علاقے مرغا مارکیٹ میں فائرنگ کر کے 4 افراد کی زندگیوں کے چراغ گل کردیئے، واقعے میں 3 افراد زخمی  بھی ہو گئے۔

پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملزم رفیق کی سابقہ اہلیہ نے مقامی عدالت میں ملزم کے خلاف خرچے کا دعویٰ داخل کر رکھا تھا۔ جس پر ملزم نے طیش میں آکر مقتولین کو پیشی سے واپس گھر پہنچنے پر فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

مزید پڑھیں:کراچی، شوہر نے بیوی کو گرم پانی میں اُبال دیا، مقدمہ درج

پولیس کے مطابق ملزم نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3افراد شدید زخمی بھی ہوئے، ملزم رفیق کی گرفتاری کے لئے پولیس کی جانب سے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

Related Posts