بھارت کے مرکزی بینک نے کرپٹو کرنسی پر پابندی لگانے کی خواہش کا اظہار کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے پارلیمان کو بتایا کہ ریزرو بینک آف انڈیا نے ملک کے مالیاتی استحکام پر کرپٹو کرنسی کے نقصان دہ اثرات پر خدشات کا اظہار کیا ہے اور اس شعبے کے لیے قانون سازی کا مشورہ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی بینک کرپٹو کرنسی پر مکمل پابندی لگانا چاہتا ہے۔کرپٹو کرنسی پر پابندی کے لیے قانون سازی کے لیے بین الاقوامی تعاون کی ضرورت ہوگی۔
سری لنکا میں معاشی بحران، مرکزی بینک نے کرپٹو کے حوالے سے خبردار کردیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








