عمران اشرف اور اُن کی سابقہ اہلیہ کرن سے لے کر آئمہ بیگ اور شہباز شگری تک، سال 2022 ایک ایسا سال رہا جس میں بہت سے جوڑوں کے درمیان علیحدگی ہوئی اور اب اس قسم کی افواہیں آرہی ہیں کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے درمیان بہت جلد علیحدگی ہوجائے گی، جس کی وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کو دھوکہ دیا ہے۔

تاہم، ابھی تک دونوں کی جانب سے اس حوالے سے کسی قسم کی بھی تردید اور تصدیق نہیں کی گئی جبکہ اس سے قبل دونوں کی ایک متنازعہ چیٹ بھی لیک ہوئی تھی۔
قبل ازیں ستمبر کے مہینے میں معروف اداکار فیروز خان اور اُن کی اہلیہ کے درمیان بھی علیحدگی ہوگئی تھی، جس کے بعد اُن کی سابقہ اہلیہ علیزے کی جانب سے فیروز خان پر تشدد کا الزام بھی لگایا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








