شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی فرحان سعید اور اداکارہ عروہ حسین کے گھر بہت جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔
عروہ اور فرحان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو یہ خوشخبری سُنائی۔ کالے جوڑے میں ملبوس عروہ اور فرحان نے لکس اسٹائل ایوارڈز کی ریڈ کارپٹ کی شب مداحوں کو بتایا کہ وہ جلد دو سے تین ہونے جارہے ہیں۔
جوڑے نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ آج رات ہم 3 ہیں، ماشااللہ۔
اداکارہ کی جانب سے اس پوسٹ کے منظرِ عام پر آنے کی دیر تھی کہ مداحوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارک باد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ جوڑے کو شوبز انڈسٹری کے دیگر ستاروں کی جانب سے بھی مبارکباد دی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ عروہ حسین اور فرحان سعید نے 22 نومبر 2016 کو اپنی منگنی کا باقاعدہ اعلان کیا تھا، جس کے ایک ماہ بعد دونوں ستارے 16 دسمبر 2016 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے تھے۔
تاہم 2020 کے آخر میں دونوں کے درمیان علیحدگی خبریں گردش کرنے لگ گئی تھیں اور گزشتہ تین سال کے دوران دونوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک ساتھ کھچوائی گئی تصاویر شیئر نہیں کی تھیں۔
گزشتہ تین سال کے دوران طلاق کی افواہوں کے بعد دونوں نے متعدد انٹرویوز میں اپنے تعلقات پر بات کرنے سے بھی گریز کیا اور کبھی دونوں نے طلاق یا علیحدگی سے متعلق پوچھے جانے والے سوالوں پر کوئی جواب نہیں دیا تھا۔
بعد ازاں عیدالفطر پر جوڑے نے اپنی دلکش تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایسی تمام تر افواہوں کو غلط ثابت کیا تھا اور اس کے بعد سے ہی دونوں اہم مواقعوں پر اپنی خوبصورت تصاویر جاری کر کے مداحوں کے دلوں میں گھر کرتے آئے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








