ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایک ہی خاندان کے چار افراد زہریلی چائے پینے سے جاں بحق ہو گئے۔
افسوسناک واقعہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پیش آیا جہاں زہریلی چائے پینے سے خاندان کے 3 افراد جن میں 6 سالہ علی، 7 سالہ اقراء اور 22 سالہ ثانیہ جاں بحق ہوگئی۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمی ماں اور کمسن بہنوں کو تشویشناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 18 سالہ مدیحہ بھی دم توڑ گئی۔
پولیس نے جاں بحق ہونے والے بچوں کے والد اصغر کو گرفتار کر لیا ہے جس نے دعویٰ کیا تھا کہ جب اس ہولناک واقعے کے بارے میں علم ہوا تو وہ کام پر تھا۔
گزشتہ ماہ حویلیاں میں زہریلے سیب کھانے سے دو کمسن بچے جاں بحق ہوگئے تھے اور چار کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس نے بتایا کہ یہ خوفناک واقعہ حویلیاں پولیس اسٹیشن کے دائرہ اختیار میں آنے والے چمناکا گاؤں میں پیش آیا۔
متاثرہ افراد میں دو نابالغ 5 سالہ افنان اور 7 سالہ حنا شامل ہیں، جنہوں نے دیگر چار بچوں کے ساتھ مل کر وہ سیب کھا لیے جنہیں جنگلی جانوروں کو مارنے کے لیے زہر لگاکر رکھا گیا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








