پاکستان کے ہاتھوں عبرت ناک شکست کے چار ماہ بھارتی فضائیہ کے ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ نے پاکستان کے 5 لڑاکا طیاروں سمیت 6 جہاز تباہ کرنے کا مضحکمہ آمیز دعوی کر دیا۔
بھارتی ائیرچیف کا کہنا ہے کہ بھارتی فضائیہ نے پاکستان کی ایئر فیلڈز کو نشانہ بنا کر وہاں کھڑے طیاروں کو تباہ کیا۔
تاہم یہ دعویٰ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب واقعے کو4 ماہ گزر چکے ہیں، اور اب تک بھارت کسی بھی قسم کا قابلِ اعتماد ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان نے 7 مئی کی فضائی جنگ کے فوراً بعد ہی رافیل سمیت بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرانے کی تفصیلات تک سامنے رکھ دی تھیں جن کی تائید بھارتی میڈیا کی رپورٹس سے بھی ہوئی تھی۔
علاوہ ازیں پاک فضائیہ نے بھارتی طیاروں کی کمیونیکیشن ہیک کر کے کاک پٹ میں ہوئی گفتگو تک بھی سنا دی تھی۔
پاک فوج کی جانب سے پیش کی گئی معلومات کو نہ صرف ملکی سطح پر سراہا گیا بلکہ بھارتی میڈیا کی بعض رپورٹس نے بھی ان کی تصدیق کی تھی۔
سوشل میڈیاپر صارفین اے پی سنگھ کے دعوے کو لطیفہ قراردیتے ہوئے اس کا تمسخر اڑارہے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان فوج کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد انتہاپسند بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سخت دبائو میں ہیں اورچاہتے ہیں کہ کسی طرح اپنے عوام کو گمراہ کرکے بدترین شکست کے داغ کو مٹا سکیں، لیکن ابھی تک اس کے تمام حربے ناکام ثابت ہوچکے ہیں کیوں کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ پاکستانی جیت کے نقش مزید گہرے ہوتے جارہے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








