ساہیوال میں نئی تاریخ رقم؛ الیکٹرک بسیں، سیفٹی کیمرے اور مفت وائی فائی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے ساہیوال میں جدید الیکٹرک بس سروس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ افتتاح کے بعد انہوں نے خود بھی بس میں سفر کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ نئی الیکٹرک بسیں عوام کے آرام دہ اور باوقار سفر کے لیے ایک اہم قدم ہیں۔ ان بسوں میں جدید سہولیات جیسے جی پی ایس لوکیشن سسٹم، مفت وائی فائی، یو ایس بی چارجنگ پورٹس اور دیگر ضروری انتظامات شامل ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ساہیوال کے شہری اب ایک باعزت اور محفوظ ٹرانسپورٹ سسٹم سے مستفید ہوں گے۔

مزید یہ کہ تمام بسوں میں کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں تاکہ دوران سفر خواتین یا کسی بھی مسافر کو ہراسانی سے محفوظ رکھا جا سکے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ وہ کبھی بھی ساہیوال کے لوگوں کی محبت کو فراموش نہیں کر سکتیں۔ نواز شریف نے بھی ساہیوال کے عوام کو پیار اور سلام پہنچانے کا کہا ہے۔ ہیلپیڈ سے لے کر یہاں تک دونوں طرف سڑک پر لوگ کھڑے تھے تاکہ ان کا استقبال کر سکیں۔

پانچ رنگوں کے کوڑے دان کیوں رکھے جائیں گے؟ جانیے مریم نواز کے ماحول دوست اقدامات

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اتنی محبت اور پیار کے لیے آپ سب کا بے حد شکریہ۔ اسی وجہ سے میں نے بسیں ساہیوال میں راولپنڈی، فیصل آباد اور گوجرانوالہ سے پہلے پہنچائیں۔ ہمارے پاس اس ڈویژن کے لیے کل 62 بسیں ہیں جن میں سے 30 بسیں صرف ساہیوال کے لیے مختص ہیں۔ اب ساہیوال کی خواتین اور بزرگ لوگ عزت اور تحفظ کے ساتھ سفر کر سکیں گے۔

Related Posts