آپ کونسی کمپنی کی سم استعمال کرتے ہیں؟ پاکستان کے بہترین موبائل نیٹ ورکس کی نئی رینکنگ

تازہ ترین

تازہ ترین

PTA Raids Franchise Selling Illegal SIMs Issued Via Unauthorized Biometric Methods
FILE PHOTO

عالمی سطح پر انٹرنیٹ اسپیڈ ٹیسٹ سروس کے لیے مشہور کمپنی اوکلانے سال 2025 کی پہلی ششماہی (جنوری تا جون) کے دوران پاکستان میں موبائل انٹرنیٹ اور فکسڈ براڈ بینڈ فراہم کرنے والے اداروں کی تازہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے۔

اس رپورٹ میں لاکھوں صارفین کے اسپیڈ ٹیسٹ ڈیٹا اور معیارِ استعمال کی بنیاد پر مختلف کمپنیوں کو درجہ بندی میں شامل کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں موبائل نیٹ ورکس میں سب سے بہتر کارکردگی جاز نے دکھائی جس کا اسپیڈ ٹیسٹ کنیکٹیویٹی اسکور 56پوائنٹ 52 ریکارڈ کیا گیا۔

The Best Mobile Networks in Pakistan Ranked Again: Ookla Report

اس درجہ بندی میں یوفون دوسرے نمبر پر رہا جس کا اسکور 49پوائنٹ 97 رہا، زونگ تیسرے نمبر پر 41پوائنٹ 21 اسکور کے ساتھ موجود ہے جبکہ ٹیلی نور حسبِ روایت سب سے پیچھے رہا اور 36پوائنٹ 45 اسکور حاصل کر سکا۔

یہ اسکور نیٹ ورک کی مجموعی کارکردگی، ویڈیو اسٹریمنگ، ویب براؤزنگ اور صارف کے تجربے پر مبنی ہوتے ہیں۔

شہری کارکردگی کے لحاظ سے فیصل آباد کو پاکستان کے بڑے شہروں میں سب سے تیز موبائل ڈاؤن لوڈ اسپیڈ رکھنے والا شہر قرار دیا گیا جہاں اوسط اسپیڈ 24پوائنٹ 45 ایم بی پیز رہی۔

The Best Mobile Networks in Pakistan Ranked Again: Ookla Report

لاہور دوسرے نمبر پر رہا جبکہ ملتان تیسرے نمبر پر آیا۔ دوسری جانب کوئٹہ سب سے کم اوسط اسپیڈ کے ساتھ 19پوائنٹ 37 ایم بی پیز پر رہا، جس کے بعد سیالکوٹ اور کراچی کا نمبر آتا ہے۔ دس بڑے شہروں میں جاز نے سب سے زیادہ تیز رفتار سروس فراہم کی۔

علاقائی اعتبار سے پنجاب سب سے آگے رہا جہاں اوسط موبائل ڈاؤن لوڈ اسپیڈ 22پوائنٹ 1 ایم بی پیز ریکارڈ کی گئی۔ سندھ دوسرے نمبر پر رہاجبکہ اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری تیسرے نمبر پر آئی۔

لمبی چھٹیاں، طلبہ کی موجیں! کراچی سمیت پورے سندھ میں اسکول، کالجز کتنے دنوں کیلئے بند؟

سب سے کم رفتار آزاد جموں و کشمیر میں ریکارڈ کی گئی جو 11پوائنٹ 22 ایم بی پیز رہی، اس کے بعد فاٹا اور خیبر پختونخواہ کا نمبر رہا۔ پانچوں خطوں میں بھی جاز سب سے تیز رفتار سروس فراہم کرنے والا نیٹ ورک رہا۔

Related Posts