آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025 دیکھنے کا مکمل طریقہ

تازہ ترین

تازہ ترین

How to watch ICC Women’s World Cup 2025
ONLINE

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025 کا آغاز منگل کے روز بھارت میں سری لنکا کے خلاف گوہاٹی میں افتتاحی میچ سے ہوگیا۔

اس عالمی ایونٹ میں آٹھ ٹیمیں شریک ہیں جن میں بھارت، سری لنکا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش، پاکستان اور انگلینڈ شامل ہیں۔

آسٹریلیا اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا جبکہ میزبان بھارت اپنے ہوم گراؤنڈ پر پہلی بار ورلڈ کپ جیتنے کی امیدوں کے ساتھ میدان میں اتر رہا ہے۔

اس ٹورنامنٹ کی خاص بات یہ ہے کہ اگرچہ بھارت میزبان ہے لیکن پاکستان کے میچز ایک غیر جانبدار مقام پر رکھے گئے ہیں جس کے لیے سری لنکا کو شریک میزبان بنایا گیا ہے۔

یہ فیصلہ بھارت اور پاکستان کے درمیان آئی سی سی کے معاہدے کے تحت کیا گیا تاکہ دونوں ممالک غیر جانبدار وینیو پر کھیل سکیں۔ ٹورنامنٹ کا اختتام 2 نومبر کو ہوگا۔

ٹورنامنٹ براہِ راست دیکھنے کا طریقہ
پاکستانی شائقین پی ٹی وی اور ٹین اسپورٹس پر میچز دیکھ سکیں گے جبکہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر مائی کو اور تماشا ایپ کے ذریعے بھی براہِ راست نشریات دستیاب ہوں گی۔

بھارت میں جیو اسٹار براڈکاسٹر ہے اور ناظرین اسٹار اسپورٹس (ٹی وی) اور جیوہاٹ اسٹار (ڈیجیٹل) کے ذریعے میچز دیکھ سکیں گے۔

سری لنکا میں مہاراجہ ٹی وی براہِ راست نشریات کرے گاجہاں ٹی وی1 اور سرسا ٹی وی کی ویب سائٹ کے علاوہ آئی سی سی ڈاٹ ٹی وی پر بھی میچز نشر ہوں گے۔

ایشیا کپ 2025 کا سب سے بڑا راز! اصل ٹرافی کس کی تحویل میں ہے؟

برطانیہ میں اسکائی اسپورٹس کرکٹ تمام میچز دکھائے گا جبکہ 29 میچز اسکائی اسپورٹس مین ایونٹ پر بھی دستیاب ہوں گے۔ آسٹریلیا میں پرائم ویڈیو کے ذریعے شائقین یہ مقابلے مفت دیکھ سکیں گے اور نیوزی لینڈ میں اس مقصد کے لیے اسکائی ٹی وی دستیاب ہوگا۔

امریکا اور کینیڈا میں ولو ٹی وی میچز نشر کرے گا جبکہ کیریبین اور جنوبی امریکا میں ای ایس پی این اور ڈزنی پلس ایپ کے ذریعے نشریات ہوں گی۔ بنگلہ دیش میں ٹی اسپورٹس اور ٹوفی ایپ کے ذریعے رسائی ہوگی۔

مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے ممالک میں کرک لائف اور اسٹارز پلے کے ذریعے، جبکہ سب سہارن افریقہ میں سپر اسپورٹس کے ذریعے میچز نشر کیے جائیں گے۔

جنوب مشرقی ایشیا میں ملائیشیا اور ہانگ کانگ کے شائقین ایسٹرو کرکٹ کے ذریعے اور سنگاپور میں اسٹار ہب کے ذریعے نشریات دیکھ سکیں گے۔

پیسفک آئی لینڈز میں پی این جی ڈائجی سیل پر دستیاب ہوں گی۔افغانستان اور دیگر باقی ممالک میں آئی سی سی ڈاٹ ٹی وی آفیشل اسٹریمنگ پلیٹ فارم ہوگا۔

Related Posts