شادی بھی مشن امپاسبل کے انداز میں ہوگی! ٹام کروز اور آنا دی آرمس کا انوکھا منصوبہ

تازہ ترین

تازہ ترین

Ana de Armas breaks silence on Tom Cruise dating rumours
Online

ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز اور کیوبن نژاد اداکارہ آنا دی آرمس اپنی شادی کو یادگار اور منفرد بنانے کے لیے غیر معمولی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ جوڑا خلا یا پانی کے اندر شادی کرنے پر غور کر رہا ہے۔

ذرائع نے انکشاف کیا کہ دونوں کو ایک دوسرے سے جو چیز جوڑتی ہے، وہ ہے خطرناک اور مہم جوئی والے کارنامے، اسی لیے وہ چاہتے ہیں کہ ان کی شادی بھی انہی فیچرز کے ساتھ جڑی ہو۔

 

اگرچہ دونوں نے باضابطہ طور پر منگنی کا اعلان نہیں کیا ہے تاہم رپورٹس کے مطابق ٹام کروز پہلے ہی بڑے پیمانے پر منصوبے سوچ رہے ہیں۔

ایک قریبی ذریعے کے مطابق ٹام خلا کے سفر کے دیوانے ہیں، اس لیے ان کے لیے یہ خیال نہایت دلچسپ ہے کہ وہ دنیا کے پہلے ایسے جوڑے ہوں جو خلا میں شادی کریں۔

دونوں نے آسمان سے چھلانگ لگاتے ہوئے ہوا میں حلف لینے کے آپشن پر بھی بات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق جو بھی ہو، یہ بات یقینی ہے کہ وہ کسی عام شادی کی بجائے ایک انوکھی تقریب چاہتے ہیں۔

یاد رہے کہ ٹام کروز اپنی خطرناک اسٹنٹس اور ایڈونچر سے بھرپور فلموں کے لیے مشہور ہیں۔ جولائی 2025 میں انہوں نے آنا دی آرمس کے ساتھ اپنے تعلقات کا باضابطہ اعلان کیا، جب دونوں کو ورمونٹ میں ایک ساتھ وقت گزارتے ہوئے دیکھا گیا۔

ٹیلر سوئفٹ کی جذباتی تقریر پر سیلینا گومز آبدیدہ، شادی کی تقریب میں دوستی کا منفرد اظہار

دونوں مستقبل میں ایک نئے پروجیکٹ پر بھی کام کرنے کے خواہشمند ہیں اور اطلاعات کے مطابق وہ ایک سپرنیچرل اوشین تھرلر ڈیپر میں اکٹھے نظر آ سکتے ہیں۔

ایک ذریعے کے مطابق ٹام بالکل ویسا ہی خوش اور پرجوش ہے جیسا وہ کیٹی ہومز کے ساتھ محبت میں پڑنے کے آغاز میں تھا، بلکہ شاید اس سے بھی زیادہ۔ فرق صرف یہ ہے کہ اس بار وہ اسے چھپانے کی کوشش کرتا ہے تاکہ زیادہ تنقید سے بچ سکے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ جب وہ شادی کریں گے تو ٹام پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ وہ اور انا دونوں چاہتے ہیں کہ ان کی شادی شاندار اور پرتعیش ہو، چاہے دنیا کچھ بھی کہے۔

Related Posts