کراچی کی سب سے بڑی درسگاہ جامعہ کراچی میں دو طلبہ تنظیموں کے درمیان شدید تصادم ہوا جس کے نتیجے میں کئی طلبہ زخمی ہوگئے۔
عینی شاہدین کے مطابق جھگڑے کے دوران طلبہ نے ایک دوسرے پر ڈنڈوں اور پتھروں سے حملے کیے جبکہ آرٹس لابی کے باہر کھڑی ایک موٹر سائیکل کو بھی آگ لگا دی گئی۔
ذرائع کے مطابق یہ تصادم اسلامی جمعیت طلبہ اور سندھی شاگردان نامی تنظیم کے درمیان ہوا، جس میں جمعیت سے تعلق رکھنے والا ایک طالب علم شدید زخمی ہوگیا۔
کراچی میں منگل کو سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی! کیا آج بھی بادل برسیں گے؟
جامعہ کے وائس چانسلر نے زخمی طالب علم کو اپنی گاڑی میں بٹھا کر فوری طور پر قریبی کلینک روانہ کیا جس کے بعد تصادم میں کئی طلبہ کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی مبینہ ٹاؤن تھانے کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور حالات پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
طلبہ میں پھیلنے والے خوف و ہراس کے باعث تعلیمی سرگرمیاں بھی متاثر ہوئیں اور بڑی تعداد میں طلبہ لابی اور ڈیپارٹمنٹس سے نکل کر باہر آگئے۔
یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ملوث عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








