اسرائیلی افواج کے ہاتھوں گرفتار سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے قوم کے دلوں میں وہ نقش چھوڑ دیا ہے جو تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔
غزہ کی محصور عوام تک انسانی امداد پہنچانے کے لیے روانہ ہونے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کے قافلے میں مشتاق احمد خان پاکستان بلکہ پوری امتِ مسلمہ کی آواز بنے۔
اسرائیلی افواج نے عالمی قوانین کو روندتے ہوئے جب ان کے جہاز پر حملہ کیا اور انہیں گرفتار کر لیا تو یہ محض ایک گرفتاری نہیں بلکہ ایک عظیم جدوجہد کی پہچان بن گئی۔
الحمدللہ
اللہ اکبر کبیرا
ہم محاصرہ شکن ہیں، محاصرہ شکن بنیں گے ان شاءاللہ
چند گھنٹوں میں اٹھارہ سالہ انسانی محاصرے کو توڑنے والے ہیں ان شاءاللہ(بذریعہ ایڈمن: گرفتاری سے قبل موصول ہونے والا آخری ویڈیو میسج)#GlobalSumudFlotilla#NationRejectsTrumpDeal #NetanyahuLeague pic.twitter.com/wBqaWlf7zf
— Senator Mushtaq Ahmad Khan | سینیٹر مشتاق احمد خان (@SenatorMushtaq) October 1, 2025
پاکستانی عوام اور دنیا بھر کے انصاف پسند انسان آج مشتاق احمد خان کو سلامِ عقیدت پیش کر رہے ہیں۔
ان کی بہادری اس بات کا اعلان ہے کہ ظلم اور محاصرے کے خلاف آواز دبائی نہیں جا سکتی۔ ان کے آخری ویڈیو پیغام کے الفاظ ہم محاصرہ شکن ہیں، محاصرہ شکن رہیں گے قوم کے دلوں میں بجلی کی طرح کوند گئے ہیں۔
اگر میں شہید ہو جاؤں یا گرفتار بھی ہو جاؤں، پھر بھی اسرائیل کو کبھی قبول نہ کرنا اور نہ ہی میں اسرائیل کے ساتھ کسی قسم ڈپلومیسی کے حق میں ہوں"
سابق سینیٹر مشتاق احمد خان
pic.twitter.com/MQuA4bGR7N— Sara Mir (@SaraMirGilgity) October 1, 2025
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ گرفتاری دراصل ایک دن کی وہ شیر کی زندگی ہے جس کا ذکر شاعرِ مشرق نے کیا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








