انتخابی اصلاحات

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد نے ایک بار پھر حکومت کی مجوزہ انتخابی اصلاحات کو مسترد کر دیا، بشمول الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے استعمال، پی ڈی ایم کی جانب سے ایسے اقدامات کو یکطرفہ اور آئین سے متصادم قرار دیا گیا۔

مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے حکومت پر الزام لگایا کہ وہ انتخابی اصلاحات کے ذریعے اگلے انتخابات کو ”چوری کرنے کی منصوبہ بندی” کر رہی ہے۔ یہ بیان وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات پر حکومت کے ساتھ مذاکرات کی دعوت دینے کے چند دن بعد آیا ہے۔

طویل عرصے سے، پاکستان میں انتخابات ہمیشہ مینڈیٹ چوری، دھاندلی اور ہیرا پھیری کے الزامات اور جوابی الزامات کی وجہ سے متنازعہ رہے ہیں۔ ہارنے والی سیاسی جماعتیں دھاندلی کا رونا روتی ہیں اور جیتنے والے پر نتائج کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا الزام لگاتی ہیں۔

2018 کے عام انتخابات بھی یہ سب کچھ دیکھنے کو ملا، تب سے اپوزیشن موجودہ حکومت کو ”سلیکٹڈ“قرار دے رہی ہے۔ مسئلے کو ذہن میں رکھتے ہوئے، حکومت نے انتخابی طریقہ کار میں اصلاحات شروع کر دی ہیں۔ اس کے لئے دوسری چیزوں کے علاوہ، الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) کے استعمال کی بات کی جارہی ہے تاکہ خامیوں کو دور کیا جا سکے۔

اس طرح کی مشینوں کا ماضی میں کئی دوسرے ممالک نے تجربہ کیا تھا، لیکن انہیں تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے اسے منسوخ کرنا پڑا تھا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حکومت کے بعض اقدامات پر اعتراض بھی کیا ہے۔ حکومت مجوزہ اصلاحات پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے اور اپوزیشن کے تحفظات دور کرے۔

دریں اثنا، اپوزیشن اتحاد کو چاہیے کہ وہ اپنی اشتعال انگیز بیان بازی کو ختم کرے اور دونوں ایوانوں کے فورمز پر حکومت کے ساتھ مذاکرات کیلئے آگے بڑھے، تاکہ اس عمل کو زیادہ سے زیادہ شفاف بنایا جا سکے۔ وقت کی ضرورت ہے کہ یہ اصلاحات اتفاق رائے سے کی جائیں۔

یہ دھاندلی سے بچنے والا ایک نظام ہے، جس میں تکنیکی تاخیر سے ہیرا پھیری نہیں کی جاسکتی، اگر سیاسی اسٹیک ہولڈرز اس کے لیے اکٹھے ہوجائیں تو ممکن ہے۔ داغدار انتخابات کا یہ ناخوشگوار اور خطرناک رجحان ختم ہو،کیونکہ یہ رائے دہندگان کا حق چوری کرتا ہے کہ وہ اپنی پسند کی نشاندہی کریں۔

Related Posts