عالیہ بھٹ نے نیٹ فلکس فلم ’ہارٹ آف اسٹون‘ میں کام کرنے کا تجربہ شیئرکرتے ہوئے کہا کہ منفی کردار ادا کرنے میں بہت زیادہ محنت اور لگن چاہئیے ہوتی ہے۔
عالیہ بھٹ نے ایک انٹرویو میں فلم ہارٹ آف سٹون میں ولن کا کردار ادا کرنے کے حوالے سے تفصیلی بات کی۔
عالیہ بھٹ نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کرن جوہر کی 2012 کی فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئر سے کیا اور حال ہی میں انہوں نے رومانوی کامیڈی راکی اور رانی کی پریم کہانی کے ساتھ ایک ہٹ فلم دی ہے۔
اب وہ ٹام ہارپر کی ایکشن فلم ہارٹ آف سٹون کے ساتھ بین الاقوامی سطح پر ڈیبیو کر رہی ہے، جس میں ان کے شریک اداکار گیل گیڈوٹ ہیں۔ اس اسپائی تھرلر فلم کے ٹریلر سے ایسا لگتا ہے کہ عالیہ ولن کا کردار ادا کر رہی ہیں۔
عالیہ نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ فلم میرا کردار کافی مختلف ہے ، میں نے خود کو اس کردار سے کافی قریب محسوس کیااور ساتھی اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بھی اچھا رہا۔
انہوںنے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ پوری دنیا میں فلم بنانے کا طریقہ ایک ہی ہے، ہالی وڈ میں بھی وہی لوگ، وہی نظر، وہی جذبہ اور وہی ارادہ ہے، بس وہاں زبان مختلف ہے اور کہانی بیان کرنے کا انداز الگ ہے۔
’ہارٹ آف اسٹون‘ کا ٹریلر جاری کیا جا چکا ہے جبکہ اسے رواں سال 11 اگست کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر نمائش کیلیے پیش کیا جائے گا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








