صرافہ مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ! جانیں یکم اکتوبر کو ایک تولہ سونے کے نرخ کیا ہیں

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان می مقامی صرافہ مارکیٹس میں آج یکم اکتوبر 2025 کو سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافے سے فی تولہ سونا 4 لاکھ 6 ہزار 778 روپے کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے تاہم یہ نرخ سہہ پہر 3 بجے تک کار آمد رہے گے جس کے بعد آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نئے ریٹس جاری کرے گا۔

آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخ کے مطابق آج 24 قیراط سونے کی تولہ قیمت 3 ہزار 178 روپے اضافے سے 4 لاکھ 6 ہزار 778 روپے کی سطح پر پہنچ گئی جبکہ دس گرام 24 قیراط سونا 348,746 روپے کا ہو گیا ہے جو کہ 2,725 روپے کا اضافہ ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام 22 قیراط سونا بھی 2 ہزار 498 روپے اضافے سے 3 لاکھ 19 ہزار 695 روپے کا ہوگیا ہے

مقامی بازار میں چاندی کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے جہاں 24 قیراط چاندی کی تولہ قیمت 4,776 روپے ریکارڈ کی گئی، جو 16 روپے کم ہے۔

دس گرام 24 قیراط چاندی کی قیمت بھی 4,094 روپے پر آگئی ہے جو گزشتہ قیمت سے 14 روپے کم ہے۔

پاکستان میں سونا کیوں مسلسل مہنگا ہو رہا ہے؟ پس پردہ کہانی سامنے آگئی

دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3,855 امریکی ڈالر فی اونس رہی جو 37 ڈالر کے اضافے کی نشاندہی کرتی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 46.77 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی ہے جو 0.16 ڈالر کی کمی ظاہر کرتی ہے۔

Related Posts