کرسچن بیٹز مین کے ساتھ تصویر میں موجود خاتون کون ہیں؟ مداحوں کو بتادیا

تازہ ترین

تازہ ترین

کرسچن بیٹز مین کے ساتھ تصویر میں موجود خاتون کون ہیں؟ مداحوں کو بتادیا
کرسچن بیٹز مین کے ساتھ تصویر میں موجود خاتون کون ہیں؟ مداحوں کو بتادیا

جرمن ٹریول بلاگر اور پاکستانی اداکارہ زویا ناصر کے سابق منگیتر، کرسچن بیٹز مین نے حال ہی میں ایک خاتون کے ساتھ تصویر شیئر کی اور انہوں نے ان کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں بتایا۔

پاکستانی اداکارہ زویا ناصر کے ساتھ اپنی منگنی ٹوٹنے کے بعد جرمن ٹریول بلاگر کرسچن بیٹز مین نے انسٹاگرام کی اسٹوری پر خاتون سے اپنے تعلق کے بارے میں مداحوں کو آگاہ کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Christian Betzmann (@christianbetzmann)

واضح رہے کہ کرسچن بیٹز مین اپنے آبائی ملک جرمنی میں رہائشی پذیر ہیں، انہوں نے اپنی والدہ کے ساتھ کچھ تصاویر شیئر کیں، جس پر شائقین نے یہ کہتے ہوئے تبصرہ کیا کہ انہیں اتنی جلدی ایک اور گرل فرینڈ مل گئی۔ انہوں نے ایسے تمام شائقین کو پرسکون رہنے کا مشورہ دیا اور یہ بھی کہا کہ یہ ان کی نئی گرل فرینڈ نہیں بلکہ ان کی والدہ ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ زویا ناصر اور کرسچن بیٹز مین کے درمیان تعلقات ختم ہوگئے تھے، کیونکہ اداکارہ نے کرسچن بیٹز مین کی جانب سے فلسطین اور اسرائیل کے بارے میں کچھ خاص تبصرے کرنے پر ان کے ساتھ اپنی منگنی ختم کردی تھی۔

اداکارہ کی جانب سے انسٹا گرام پر شیئر کردہ پوسٹ میں کہا گیا تھا کہ ”میں دکھی دل کے ساتھ اعلان کررہی ہوں کہ کرسچن بیٹز مین اور میں اب شادی نہیں کریں گے۔

Related Posts