بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دپیکا پدوکون نے اپنی نئی فلم ”سنگھم اگین“ میں اپنے کردار کی جھلک مداحوں کے سامنے رکھنے کیلئے فلم سے لی گئی ایک تصویر شیئر کردی ہے جس پر نئی بحث چھڑ گئی۔
فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرنے کے ساتھ ہی اداکارہ دپیکا پدوکون کیلئے مداحوں کی قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔ شیئر کی گئی تصویر میں دپیکا پدوکون نے ایک ہاتھ سے پستول پکڑ رکھا ہے جو ایک شخص کے منہ میں ہے جبکہ دوسرے ہاتھ سے اسی شخص کے بال پکڑے ہوئے ہیں۔
تصویر سامنے آنے کے بعد اداکارہ دپیکا پدوکون کے شریکِ حیات نے بھی اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا۔ رنویر سنگھ نے کہا کہ دپیکا پدوکون سنگھم اگین نامی فلم میں اپنے کردار سے آگ لگا دے گی۔
حریم شاہ کا بھارتی کرکٹ بورڈ پر پاکستان کو ہرانے کیلئے کالا جادو کرانے کا الزام
بھارتی اداکار رتیک روشن نے بھی اداکارہ کی تصویر پر ردِ عمل کا اظہار کیا اور کہا کہ دپیکا کی تصویر حیرت انگیز ہے جسے بہت اچھے انداز سے عکس بند کیا گیا جبکہ بہت سے مداحوں نے بھی تصویر پر تبصرے کیے۔
خیال رہے کہ سنگھم سیریز میں بھارتی اداکار اجے دیوگن نے مرکزی کردار سنگھم کا رول 2011 میں نبھایا جسے عوام نے پسند کیا۔ 2014 میں اسی سلسلے کی دوسری فلم سنگھم ریٹرنز میں بھی اجے دیوگن نے ہی یہ کردار کیا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








