پنڈی بھٹیاں میں اکیڈمی کی چھت گرنے سے 8 افراد جاں بحق، 5 بچے شامل

تازہ ترین

تازہ ترین

At least two killed, several injured in Hyderabad fireworks factory blast
FILE PHOTO

پنڈی بھٹیاں میں ہفتہ کے روز ایک افسوسناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک اکیڈمی کی چھت اچانک گر گئی جس کے نتیجے میں آٹھ افراد جاں بحق ہو گئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں پانچ معصوم بچے بھی شامل ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق متعدد بچے اور افراد ملبے تلے دب گئے تھے جنہیں نکالنے کے لیے علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ اس حادثے نے پورے علاقے کو غم اور خوف میں مبتلا کر دیا۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ مزید بچوں اور افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ اہل علاقہ کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر موجود ہے اور ملبہ ہٹانے میں ریسکیو اہلکاروں کی مدد کر رہی ہے۔

ملیر بن قاسم سے 16 سالہ لڑکی کا اغوا؛ ایک مبینہ ملزم گرفتار مگر لڑکی تاحال لاپتہ

دوسری جانب کراچی کے علاقے لیاری میں ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک گھر کی چھت کا پلستر اچانک گرنے سے ایک خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ دوسری شدید زخمی ہو گئی۔

واقعہ صبح دس بجے پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 33 سالہ ثنا کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمی خاتون کی شناخت کے لیے ریسکیو ادارے کام کر رہے ہیں۔

ان واقعات نے عوام میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے اور شہریوں کا کہنا ہے کہ بوسیدہ عمارتوں کی مرمت اور حفاظتی اقدامات کی فوری ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں مزید قیمتی جانوں کا ضیاع نہ ہو۔

Related Posts