آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس کی سیریز یو کے سیزن 4 میں جوئے گولڈبرگ پروفیسر جوناتھن کے کردار میں نظر آئینگے۔
نیٹ فلکس نے حال ہی میں اس کے چوتھے سیزن کے بارے میں اعلان کیا ہے، آیئے دیکھتے ہیں کہ اس کا نیا سیزن کتنا مختلف ہوگا:
یو کے سیزن 3 کی فائنل قسط
یو کے سیزن 3 میں دکھایا گیا تھا کہ جوئے اپنی محبت کا قتل کردیتا ہے اور پھر اپنی جعلی موت کا بہانہ کرکے ملک سے باہر چلاجاتا ہے۔ تاہم، سیزن کے آخر میں اس کا ایک نیا نام سامنے آتا ہے۔
لندن میں پروفیسر
نیٹ فلکس نے پروفیسر جوناتھن مور کے طور پر جوئے کے سفر کے اگلے باب پر ایک نظر ڈالی ہے جو کہ اب لندن میں ہے، سیریز کے ٹیزر میں اس کے کردار کا تعارف کروایا گیا ہے۔
جوئے لندن میں کیا کررہا ہے؟
جوئے جسے اب نئے سیزن میں پروفیسر جوناتھن کے نام سے جانا جائے گا اسے ٹیزر میں لندن میں دکھایا گیا ہے۔ سیریز کے نئے ٹیزر کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ اب لندن میں جوئے کی سرگرمیاں دکھائی جائینگی۔
کاسٹ
لیڈی فوبی بطور ٹلی کیپر
ایمی لی ہکمین بطور نادیہ
ایڈ سپیلرز بطور رائس
نکی لن بطور سوفی
ایڈن چینگ بطور سائمن
اسٹیفن ہیگن بطور میلکم
بین وگنس بطور رولڈ
ایوی آسٹن بطور گیما
اوزیوما وینیو بطور بلیسنگ
ڈاریو کوٹس بطور کونی
شان پرٹوی بطور وِک
بریڈ الیگزینڈر بطور ایڈورڈ
ایلیسن پارگیٹر بطور ڈان
ایڈم جیمز بطور ایلیٹ
دو حصے
نیٹ فلکس کی سیریز یو کے نئے سیزن کو دوحصوں میں ریلیز کیا جائے گا، پہلا حصہ جمعہ 10 فروری 2023 کو جاری کیا جائیگا، جبکہ دوسراحصہ ایک ماہ کے بعد جمعہ 10 مارچ کو جاری کیا جائیگا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








