پاکستان میں آج جمعرات 25 ستمبر کو سونے کی فی تولہ قیمتیں

تازہ ترین

تازہ ترین

gold price in pakistan today
FILE PHOTO

کراچی: ملک بھر میں بدھ کے روز سونے کی قیمتوں میں کسی قسم کا اضافہ یا کمی ریکارڈ نہیں کیا گیا۔

مقامی صرافہ مارکیٹ اور عالمی منڈی میں سونا مستحکم رہا جس کے باعث سرمایہ کار طبقے نے اس صورتحال کو اطمینان بخش قرار دیا، یہ قیمتیں آج سہ پہر تک برقرار رہیں گی۔

بدھ کو آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 قیراط سونے کا فی تولہ نرخ 3 لاکھ 98 ہزار 800 روپے پر برقرار رہا جبکہ 10 گرام 24 قیراط سونا بھی 3 لاکھ 41 ہزار 906 روپے پر مستحکم رہا۔

استعمال شدہ گاڑیوں کی امپورٹ پر پابندی ختم، جانئے شرائط کیا ہیں

اسی طرح 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 13 ہزار 425 روپے رہی جس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

بین الاقوامی منڈی میں بھی سونے کی قیمت بدستور مستحکم رہی اور فی اونس سونا 3770 ڈالر پر برقرار رہا، جو گزشتہ روز کی قیمت کے برابر ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی کسی قسم کی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی اور یہ نرخ بھی مقامی اور عالمی سطح پر بدستور جوں کے توں رہے۔

ادھر غیر ملکی کرنسی کی صورتحال بھی سامنے آئی ہے۔ بدھ کے روز امریکی ڈالر، برطانوی پاؤنڈ، سعودی ریال، یورو اور اماراتی درہم سمیت دیگر کرنسیوں کے نرخ پاکستانی روپے کے مقابلے میں تقریباً مستحکم رہے۔

کرنسی مارکیٹ کے مطابق ڈالر کی خریداری اور فروخت میں معمولی فرق ضرور دیکھا گیا مگر مجموعی طور پر شرح تبادلہ میں کوئی بڑی ہلچل ریکارڈ نہیں ہوئی۔

Related Posts