خیبر پختونخوا کے علاقے دیر بالا کے علاقے پترک میں مکان کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 13 افراد جاں بحق ہوگئے،ریسکیو ٹیم نے ملبے سے لاشیں نکالنے کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔
ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر امدادی کام شروع کردیئے ہیں، لاشوں کو ملبے سے نکالا جارہا ہے۔ مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
ریسکیو ٹیم نے میڈیا کو بتایا کہ علاقے میں شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مکان کی چھت گرگئی۔
کراچی والو گھبرانا نہیں، بارش کا طاقتور اسپیل شہر کی طرف گامزن، طوفان کا خدشہ، مزید کتنی برسات ہوگی؟
یاد رہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں گزشتہ کئی روز سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات کی طرف سے شمال مشرقی بحیرہ عرب اور ہندوستان کے رن آف کچھ کے علاقے میں بننے والے طوفان کی وجہ سے پاکستان میں سمندری طوفان کا الرٹ جاری برقرار ہے۔
پی ایم ڈی کے مطابق ایک گہرا ڈپریشن، جو بہت کم دباؤ کا علاقہ ہے، پچھلے 12 گھنٹوں کے دوران آہستہ آہستہ مغرب وجنوب مغرب کی طرف بڑھ رہا ہے۔ فی الحال یہ کراچی سے تقریباً 270 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








