عمران خان کو عالمی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے پاکستانی سیاست میں لانچ کیا گیا، مولانا فضل الرحمان

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو عالمی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے پاکستانی سیاست میں لانچ کیا گیا، امریکی خط سے ثابت ہو گیا پی ٹی آئی کس کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے۔

اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے سربراہ نے کہا کہ سپریم کورٹ، لاہور ہائی کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ سے جس طرح مجرموں کے حوصلے بڑھائے جا رہے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی کہ کسی مجرم کو سپریم کورٹ کی مرسڈیز میں وی وی آئی پی طریقے سے لایا گیا؟ یہ اقدام معزز عدالت کے چہرے کو داغدار کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک خاص ایجنڈے کے تحت پاکستان کی سیاست میں ایک غیر ضروری عنصر کو تحفظ دیا جا رہا ہے اس کا واضح مطلب ہے کہ ایک ادارہ ریاست کو کمزور کر رہا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ہم اس پر خاموش نہیں رہیں گے، سب کچھ سامنے آئے گا، ابھی ہم کچھ نہیں کہہ رہے کونسا جج مجرم سے رابطے میں ہے، کون کس لابی سے ہے، فی الحال ہم کسی کا نام نہیں لے رہے لیکن تنگ آمد بہ جنگ آمد کا معاملہ بن جائیگا، ہم سیاست میں نووارد نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومت اور عمران خان کے درمیان مذاکرات آج ہونگے

اُن کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق میں مذاکرات کا حامی نہیں ہوں، کسی کو اٹھائے جانے یا کسی کے جیل جانے پر میں خوش نہیں ہوسکتا لیکن قانون سب کیلئے یکساں ہونا چاہیے، جب سویلین عدالتوں کا کردار یہ ہوگا اور فوجی تنصیبات پر حملے ہوں گے تو آرمی ایکٹ تو حرکت میں آئے گا۔

پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ جو میں ایک زمانے سے کہہ رہا تھا کہ کل تک عمران خان امریکہ کا خط لہرا رہا تھا، آج امریکی کانگریس کے ساٹھ ارکان نے عمران خان کے تحفظ کیلئے خط لکھا ہے۔

Related Posts