عمران خان کی گرفتاری

تازہ ترین

تازہ ترین

سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کو منگل کو پیرا ملٹری فورس رینجرز نے اسلام آباد ہائی کورٹ (IHC) میں دو مقدمات کی کارروائی میں شرکت کے دوران غیر متوقع طور پر گرفتار کرلیا۔ عمران خان کی گرفتاری نے ان کے کارکنوں اور حامیوں کی جانب سے ملک گیر احتجاج کو جنم دیا، جبکہ سیکیورٹی فورسز سے مظاہرین کی جھڑپیں بھی ہوئیں۔

عمران خان کو گزشتہ سال سپریم کورٹ کے ایک فیصلے کے بعد اقتدار سے ہٹا دیا گیا تھا، عمران خان کے وکیل کے مطابق، ان پر رینجرز نے حملہ کیا اور گھسیٹتے ہوئے لے گئے، ڈیفنس اٹارنی نے دعویٰ کیا کہ رینجرز اس کمرے میں گھس گئی جہاں عمران خان کی بائیو میٹرک تصدیق کا عمل جاری تھا اور ان کے سر پر لاتیں اور گھونسے مارے گئے۔

اس گرفتاری کے نتیجے میں فوج کے خلاف ایک غیر معمولی ردعمل سامنے آیا، جس نے طویل عرصے سے پاکستانی سیاست کو کنٹرول کیا ہوا ہے اور ان پر ملکی مسائل میں مداخلت کا الزام لگایا گیا ہے۔ عمران خان کی سیاسی جماعت، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے شہریوں سے کہا کہ وہ بڑے پیمانے پر عمران خان کی گرفتاری کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں شریک ہوں۔

نیب آرڈیننس کے سیکشن 24 کے مطابق اگر ملزم جان بوجھ کر بار بار کی درخواستوں کے باوجود تفتیش میں تعاون کرنے سے انکار کر رہا ہو، ملزم فرار ہونے کی کوشش کر رہا ہو تو وارنٹ گرفتاری جاری کیے جا سکتے ہیں۔ مذکورہ بالا حالات میں سے کچھ بھی اس معاملے میں لاگو نہیں ہوتا، اس کے باوجود عمران خان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

ملک کی اسٹیبلشمنٹ کو تمام صورتحال کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ ایک روز قبل عمران خان نے ایک فوجی جنرل پر ان کے خلاف سازش میں ملوث ہونے کا الزام لگایا، اور اگلے دن ہم دیکھتے ہیں کہ ایک نیم فوجی دستے نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فائل ایریا کا محاصرہ کیا اور عمران خان کو حراست میں لے لیا۔جو بھی قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتا ہے اسے عمران خان کو حراست میں لینے کا طریقہ کار پریشان کن نظر آتا ہے۔ گرفتاری جس اشتعال انگیز طریقے سے عمل میں لائی گئی وہ کسی بھی طرح سے ٹھیک نہیں تھا۔

Related Posts