سندھ پولیس کی انسپکٹر غزالہ پر کروڑوں کے غبن اور دھمکیاں دینے کا الزام

تازہ ترین

تازہ ترین

سندھ پولیس کی انسپکٹر غزالہ پر کروڑوں کے غبن اور دھمکیاں دینے کا الزام
سندھ پولیس کی انسپکٹر غزالہ پر کروڑوں کے غبن اور دھمکیاں دینے کا الزام

لاہور / کراچی:  5 روز قبل ہراساں کیے جانے کا بیان دینے والی سندھ پولیس کی انسپکٹر غزالہ پر کروڑوں کے غبن اور دھمکیاں دینے کا الزام سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی ایک کاروباری شخصیت  احمد نعیم عرف کالو نے انسپکٹر غزالہ نامی سندھ پولیس کی سینئر آفیسر پر یہ الزام عائد کیا کہ وہ کروڑوں روپے لے چکی ہیں اور اب مجھے اپنے بیٹوں اور پولیس اہلکاروں کی مدد سے ڈرا دھمکا رہی ہیں۔

احمد نعیم نے اپنے آڈیو بیان میں کہا کہ میں ڈیفنس لاہور کا رہائشی ہوں۔ میں ایک کاروباری آدمی ہوں۔ میرے لاہور میں پلازے اور کروڑوں اربوں کا کاروبار اور جائیداد ہے۔ اچھے گھرانے سے تعلق رکھتا ہوں۔کچھ سال پہلے مجھے انسپکٹر غزالہ ملیں۔ میں انہیں اچھا پولیس آفیسر سمجھتا تھا اور ہمارے تعلقات استوار ہوئے۔

آڈیو پیغام میں احمد نعیم عرف کالو نے کہا کہ انسپکٹر غزالہ میرے لیے لاہور اور اسلام آباد آئیں۔ میں بھی کراچی آیا اور ہماری ملاقاتیں ہوتی رہیں۔ انسپکٹر غزالہ مجھ سے کروڑوں لے کر کھا چکی ہیں جس کا ریکارڈ میرے پاس موجود ہے۔ خضر اور بابر انسپکٹر غزالہ کے بیٹے ہیں جو مجھے اس کے کہنے پر دھمکیاں دیتے ہیں۔

پیغام میں احمد نعیم نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کے ذریعے بھی مجھے دھمکایا جارہا ہے۔ مجھے کہا جاتا ہے کہ تمہیں پولیس مقابلے میں جان سے مار دیں گے۔ میری آئی جی سندھ سے اپیل ہے کہ میری اِس عورت سے جان چھڑائی جائے۔ مجھے ماں بیٹے بلیک میل کر رہے ہیں۔ غنڈے بدمعاش مجھے فون کرکے ہراساں کرتے ہیں۔

متاثرہ شخص احمد نعیم نے کہا کہ انسپکٹر غزالہ مجھے راتوں کو ویڈیو کالز کرکے غلط حرکات بھی کرتی تھیں جس کے میرے پاس ثبوت ہیں۔ اپنا فون نمبر بتاتے ہوئے احمد نعیم نے کہا کہ انسپکٹر غزالہ مجھے اور میرے گھر والوں کو دھمکا رہی ہے۔ انسپکٹر غزالہ کا بیٹا خضر خنجر لگا کر گھومتا ہے۔ مجھے اور میرے گھر والوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ 

یہ بھی پڑھیں: موٹر وے زیادتی کیس، مرکزی ملزم عابد تاحال مفرور، 5 مزید گرفتار

Related Posts