کویت میں شیخ صباح الخالد الحمد الصباح ولی عہد مقرر

تازہ ترین

تازہ ترین

صباح الخالد الحمد الصباح
(فوٹو: عرب میڈیا)

کویت میں شیخ صباح الخالد الحمد الصباح کو مملکت کا ولی عہد مقرر کیا گیا ہے۔ 

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الصباح نے ہفتے کو ایک حکم نامہ جاری کیا جس میں شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح کو ولی عہد مقرر کیا گیا جبکہ شیخ صباح الخالد الحمد الصباح کی عمر 71سال ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ شیخ صباح الخالد الصباح کویت کے حکمران خاندان آل الصباح کے سینیئر افراد میں شامل ہیں اور اس سے قبل متعدد کلیدی عہدوں پر رہ کر خدمات سرانجام دینے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

ماضی میں شیخ صباح الخالد وزیر اعظم، وزیر خارجہ، وزیر اطلاعات اور نیشنل سکیورٹی ادارے کے سربراہ کے علاوہ سفارت کار کے طور پر بھی خدمات انجام دے کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل  کویتی کابینہ نے ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کو ملک کا نیا امیر مقرر کردیا تھا۔اس دوران شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار بھی کیا گیا۔

کویت کی سرکاری نیوز ایجنسی کا گزشتہ برس دسمبر کے دوران اس حوالے سے کہنا تھا کہ ملکی کابینہ نے شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے تین دن تعطیل اور 40 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

Related Posts