نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئی ہیں، خاتون وزیر اعظم نے 37سال کی عمر میں کمسن ترین وزیر اعظم کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے استعفیٰ دینے کا اعلان حکمراں سیاسی جماعت کی سالانہ میٹنگ میں کیا۔ جیسنڈا آرڈن نے کہا کہ میں گرما کے دوران غور کر رہی تھی کہ کیا مجھے وزیر اعظم کا عہدہ اپنے پاس رکھنا چاہئے تاہم جواب منفی آیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان کو بہتر پوزیشن میں دیکھنا چاہتے ہیں۔امریکا

اجلاس کے دوران 42 سالہ خاتون وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن نے کہا کہ ایسے حالات میں میرا وزیر اعظم کے عہدے سپر کام جاری رکھنا نیوزی لینڈ کے قومی مفادات کیلئے نقصان دہ ہونے کا خدشہ ہے۔ میں ری الیکشن بھی نہ کرانے کا فیصلہ کرچکی ہوں۔

قبل ازیں جیسنڈا آرڈرن بطور وزیر اعظم بچے کو جنم دینے والی دنیا کی دوسری رہنما بن گئیں۔ مستعفی ہونے کے بعد جیسنڈا آرڈرن 7 فروری تک اسی عہدے پر رہتے ہوئے نیوزی لینڈ کیلئے خدمات سرانجام دینے کا سلسلہ جاری رکھیں گی۔ عام انتخابات اکتوبر میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اگست 2017 میں نیوزی لینڈ کی 40ویں وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے والی جیسنڈا آرڈرن نے اپنے اہم فیصلوں کے باعث عالمی سطح پر شہرت حاصل کی۔ وزیر اعظم بننے کے علاوہ جیسنڈا آرڈرن نیوزی لینڈ کی لیبر پارٹی کی اہم سیاسی رہنما سمجھی جاتی ہیں۔

 

Related Posts