لاہور: پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی اور ملک کی سلامتی اور ترقی کے لیے مل کر آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں نئی حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے بجٹ 2022-23 کے علاوہ ملکی سیاسی صورت حال پر مشاورت کی۔ اس موقع پر جے یو آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری بھی موجود تھے۔
امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ اور چودھری شجاعت نے کہا کہ قومی حکومت عوام کو درپیش مسائل حل کرنے کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لائے گی۔ اس سلسلے میں آئندہ بھی مشاورت کا عمل جاری رکھا جائے گا۔
مولانا فضل الرحمن نے اس موقع پر کہا کہ سابق حکمرانوں نے جاتے جاتے ملک کو معاشی بحران میں دھکیل دیا، جسے ختم کرنے کے لیے مشترکہ جدوجہد ضروری ہے۔
مزید پڑھیں:ناموسِ رسالت پر قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کیے جانے کا فیصلہ
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








